تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستانی عوام کو پٹرول پر سبسڈی دینے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

وین ڈرائیور معصوم طلبہ کی زندگیوں سے کھیلنے لگے

کراچی: شہر قائد میں وین ڈرائیور معصوم طلبہ کی زندگیوں سے کھیلنے لگے، صبح سویرے اسکول وقت پر کراچی کی سڑکوں پر چھوٹی عمر کے طلبہ سے کھچاکھچ بھری ہوئی وینیں دوڑتی نظر آنا عام ہو گیا ہے۔

اس سلسلے میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وین ڈرائیور نے سوزوکی وین میں 30 سے زائد بچے بٹھا رکھے ہیں، اور اندر جگہ نہ ہونے کے سبب بچے خطرناک انداز میں باہر ڈالے پر لٹکے ہوئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے سیکشن افسر نے عبداللہ ہارون روڈ پر ایک سوزوکی وین کو روکا، جس میں 30 سے زائد بچے سوار تھے، افسر نے اسکول وین کا چالان کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

وین کے اندر چالیس کے قریب بچے ٹھونس کر بٹھائے گئے تھے، رپورٹ کے مطابق وین میں کلاس وَن سے سیکنڈری تک کے بچے بچیاں موجود تھیں، اسکول وین کے ڈالے پر بھی 3 بچے بیٹھے ہوئے تھے، جب کہ ڈالے کے ساتھ لوہے کے فٹ ریسٹ پر 5 بچے کھڑے تھے۔

سیکشن افسر نواز سیال نے کہا کہ یہ ایک خطرناک صورت حال ہے جو حادثے کا سبب بنتی ہے، جب انھوں نے ڈرائیور سے پوچھا کہ آپ نے 40 بچے وین میں بٹھائے ہیں، کیا وین میں جگہ ہے؟ تو ڈرائیور نے کہا سر مجھے معاف کر دیں آئندہ نہیں کروں گا۔ اس موقع پر وین ڈرائیور گلو خلاصی کے لیے ہاتھ بھی جوڑنے لگا۔

لیکن بے شرمی کی انتہا یہ سامنے آئی کہ وین ڈرائیور نے ایس او کے سامنے ہی لوہے کے فٹ ریسٹ پر بیٹھے ہوئے ایک طالب علم کو دھکا دے کر اندر کی طرف دھکیلنے کی ناکام کوشش کی، جسے ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

عبداللہ ہارون ٹریفک سیکشن افسر نے وین ڈرائیور کا 15 سو 40 روپے چالان کر دیا، اور بچوں کے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو اس وین میں بھیجیں جس میں بیٹھنے کی جگہ ہو۔

Comments