کراچی کے علاقے شیر شاہ میں سب انسپکٹر شربت کی بوتل مفت لے گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ تھانے کی حدود میں سب انسپکٹر دکان سے شربت کی بوتل مفت لے کر چلتا بنا۔
کاؤنٹر پر کھڑے شخص نے پولیس افسر سے کہا کہ مین تو کام کرنے والا ہوں۔
جواب میں سب انسپکٹر نے کہا کہ کوئی بات نہیں مالک آئے تو بتا دینا، سب انسپکٹر نے مفت شربت کی بوتل لینے کے لیے ماسک اتارکر اپنا چہرہ بھی دکھایا گیا۔
بعدازاں اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایس ایس پی مددگار 15 عمران شوکت نے ایکشن لے لیا، بلامعاوضہ شربت کی بوتل لینے والے سب انسپکٹر جاوید کو معطل کردیا گیا
ایس آئی کو تھانہ سائٹ بی کی حدود میں شربت کی بوتل بلامعاوضہ بوتل لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کراچی میں چند روز قبل فروٹ نہ دینے پر پولیس اہلکار نے پھل فروش کی پٹائی کردی تھی جبکہ اس کی ننھی بچی پوچھتی رہی کہ بابا کو کیوں مار رہے ہیں، بعدازاں پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا تھا۔