کراچی میں گارڈن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کا کارندہ نکلا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی میں ملوث ملزم کی گرفتاری ملزم دلبر علی کو کل خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا تھا، تفتیش کا عمل جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا، ملزم سے اعلیٰ کوالٹی کی 15 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی تھی، ملزم موٹر سائیکل پر چرس سپلائی کیلئے جارہا تھا۔
گارڈن پولیس کے مطابق ملزم دلبر علی کا تعلق بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ سے ہے، ملزم کافی عرصے سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
گارڈن پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات ریکٹ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔