کراچی : فیڈرل بی ایریا میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم پکڑا گیا ، موٹرسائیکل سوار ملزم خاتون سے بدتمیزی کرکے فرار ہورہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم دھرلیا گیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں موٹرسائیکل سوار ملزم کو خاتون سے بدتمیزی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون کے شور مچانے پر ایک شخص گھر سے باہر آیا اور فرار کی کوشش کرنے والے ملزم کو دھکا دے کر نیچے گرادیا۔
اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے بتایا کہ ملزم کاشف سپراسٹور میں سلیز مین اور ایف بی ایریا بلاک چودہ کا رہائشی ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں کراچی کے علاقے سرجانی یوسف گوٹھ میں اوباش لڑکے نے خاتون کوہراساں کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد تھانہ سرجانی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔