بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

عید کی شاپنگ کیلئے ڈکیتی کرنے والے کم عمر ملزمان پکڑے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سہراب گوٹھ میں عید کی شاپنگ اور موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانے کیلئے ڈکیتی کرنے والے کم عمر ملزمان پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں کراچی میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے دندناتے ڈاکوؤں دن دہاڑے شہری کو لوٹ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ میں ڈکیتی مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان اسلحہ سمیت فرار ہوگئے اور ان  3 ملزمان کی عمر 16 سال اور ایک کی 18 سال ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا ایک ملزم آٹھویں اور دوسرا نویں جماعت کا طالب علم ہے، گرفتار ملزم نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ سہراب گوٹھ میں ڈکیتی کرنے نکلے تھے۔

ملزم نے بیان دیا کہ 2 لوگوں سے ڈکیتی کررہے تھے پولیس آگئی، پولیس کو دیکھ کر ہمارے 2 ساتھی فرار ہوگئے، واردات کے بعد عید کی شاپنگ کرنی تھی، ایک ملزم کے مطابق موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانا تھا۔

پولیس کی بروقت کارروائی، ملزمان پستول اور موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں