اشتہار

کراچی: عید کے موقع پر سوٹ نہ دینا درزی کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:عید کے موقع پر سلائی کر کے سوٹ نہ دینا درزی کو مہنگا پڑ گیا، صارف اپنی فریاد لے کر عدالت پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کورٹ میں درخواست گزار محمد فہیم نے عدالت کو بتایا کہ 21 مارچ 2023 کو طارق روڈ پرمعروف درزی کو سوٹ سلائی کیلئے دیا تھا، درزی کو کہا 28 مارچ کو سوٹ تیار کردے ،29 مارچ کو آبائی علاقے جاناہے۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درزی نے 28 مارچ کو سوٹ تیار کرنے کی یقینی دہانی کرادی تھی، 23 اور 24 مارچ کو درزی سے رابطہ کیا تو درزی نے کہا کہ سوٹ وقت پر ملےگا، 28 مارچ کو جب میں درزی کو کال کی سوٹ لینے کےلیے تو درزی نے کہا وہ رات دیر سے آئے گا۔

- Advertisement -

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درزی کی جانب سے عید پر سوٹ سلائی شدہ سوٹ نہیں ملا لہذا دوسرا خریدنا پڑا، درخواست سننے کے بعد کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے درزی پر 48 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درزی بغیر سلائی کیے ہوئے سوٹ کی قیمت ادا کرے، درزی درخواست گزار کو نیا سوٹ خریدنے پر خرچ رقم بھی ادا کرے اور درزی درخواست گزار کو ٹریولنگ چارجز کی مد میں رقم ادا کرنے کا بھی پابند ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے درزی پر درخواست گزار کو ذہینی اذیت پہنچانے پر 15 ہزار روپے بھی جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں