کراچی: آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے صدر نے بلوچ کالونی کے قریب گرنے والے ٹینکر میں موجود آئل سے متعلق اہم بیان جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی پل پر تیل سے بھرا ٹینکر ایک گاڑی پر گرا جس سے ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ سڑک پر آئل پھیل گیا جس کے باعث ٹریفک کو روک دیا گیا۔
اس حادثے کے بعد لوگوں نے تیل برتنوں اور بوتلوں میں جمع کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔
تاہم اب آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ ٹینکر میں مٹی کا تیل نہیں جیٹ فیول تھا، ٹینکر فیول لیکر ایئر پورٹ جارہا تھا۔
آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے صدر نے مزید کہا کہ عوام مٹی کا تیل سمجھ کر جیٹ فیول بھر کر لے گئی، جیٹ فیول جہازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔