کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں چند گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر بے لگام ٹریفک نے مزید چار جانیں لےلیں، ماڑی پور روڈ پر ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا، حادثےمیں ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوا۔
جاں بحق شخص کی شناحت ساحل کے نام سے ہوئی تاہم لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسرے حادثے میں قیوم آباد اختر کالونی میں ٹریلرک ی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوا جبکہ ڈرائیورفرارہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلرتحویل میں لے لیا۔
پولیس حکام نے بتایا جاں بحق شہری کی شناخت اسٹیفن مسیح اورزخمی کی حمزہ کےنام سے ہوئی، متوفی نجی اسپتال میں نوکری کرتا تھا اور اپنے دوست کے ہمراہ ڈیوٹی سےچھٹی کے بعد گھر جارہا تھا۔
تیسرے واقعے میں کلفٹن بن قاسم پارک کےقریب بھی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت افلان کےنام سےہوئی۔
کورنگی ناصر جمپ پر گزشتہ شام حادثے کا ایک زخمی دم توڑ گیا، تیز رفتارگاڑی نے دوموٹرسائیکل سواروں کوکچل دیاتھا، جناح اسپتال میں ایمنیول نامی زخمی دم توڑ گیا جبکہ زخمی ساتھی زیرعلاج ہے۔