اشتہار

کراچی میں مسلسل چوتھے روز پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں گرم ہوا کے تھپیڑوں سے مسلسل چوتھے روز پارہ چالیس ڈگری کو چھو رہا ہے۔ یا د رہے کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح گزشتہ کئی روز سے کراچی کے شہری سخت ترین گرمی جھیل رہے ہیں۔

سندھ اور جنوبی پنجاب کی طرح کراچی کے شہری بھی شدید گرمی کی لہر سے بے حال ہیں، گزشتہ تین روز سے چلنے والی گرم ہوا کے تھپیڑوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سندھ ، جنوبی پنجاب اورجنوبی بلوچستان میں موسم گرم اورخشک رہے گا، کراچی میں آج بھی موسم گرم اورخشک ہونے کیساتھ پارہ 40ڈگری تک جا سکتا ہے تاہم سمندری ہواؤں سے درجہ حرارت بتدریج کم ہوگا۔

- Advertisement -


ڈی جی میٹ کے مطابق ہیٹ اسٹروک کا خدشہ نہیں لیکن اس کے باوجود شہری احتیاط برتیں اور شام 4 بجے تک اپنے گھروں یا دفاتر سے بلا ضرورت باہر نہ نکلیں، باہر نکلنے کی صورت میں اپنے سر کو اچھی طرح ڈھانپ لیں اس کے ساتھ ساتھ اپنے ہمراہ پانی یا کوئی مشروب بھی رکھیں تاکہ وقفے وقفے سے اس کا استعمال کیا جاسکے۔

ڈی جی میٹ ڈاکٹرغلام کا کہنا ہے کہ آج سے کراچی میں گرمی کم ہو جائے گی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی ، حیدر آباد، کوئٹہ، ملتان، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور کہیں خشک رہیگا،لیکن مالا کنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ روز سب زیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


مزید پڑھیں :  کراچی میں آج پارہ 42ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان


واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر غلام رسول بھی آگاہ کرچکے ہیں کہ رواں برس پورے ملک میں موسم گرما اپنے مقررہ وقت سے قبل آجائے گا جس کے بعد درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔

قائم مقام چیف میٹرو لوجسٹ، عبدالرشید کا کہنا تھا کہ شہر کراچی میں ناصرف درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا، بلکہ مئی اور جون میں یہ اپنے عروج پر ہوگی، رواں سال بھی پچھلے سالوں کی طرح گرم گزرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس سال گرمی کے سابقہ ریکارڈ نہ ٹوٹ جائیں، لہٰذا متعلقہ ادارے اور شہری ہیٹ ویوز کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کریں۔

ماہرین نے اس کی وجہ موسمی تغیرات یعنی کلائمٹ چینج اور اس کی وجہ سے عالمی درجہ حرارت میں ہونے والے اضافے یعنی گلوبل وارمنگ کو قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں