کراچی: شہر قائد کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پارہ 40 ڈگری سے بھی اوپر جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج بھی شہرمیں موسم شدیدگرم رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا درجہ حرارت 40 ڈگری سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے۔
شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، ہوامیں نمی کا تناسب 33 فیصد ہے، نمی کا تناسب بڑھنے سےگرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ، جبکہ 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
دوسری جانب حکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی،کوئٹہ،لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، لیکن مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور، کوہاٹ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں انچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں : کراچی میں عید کے پہلے اوردوسرے روز ہیٹ ویو کا امکان
یاد رہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ کیا تھا ، جس میں عید کے پہلے اور دوسرے روز شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے ، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ عید کے تیسرے سے موسم بہتر ہونا شروع جائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا 15 جون کے بعد سے موسم میں تبدیلی آئے گی ساٹ محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی اوراگست کا مہینہ مون سون ہو گا۔