کراچی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا۔
کراچی ٹیسٹ میچ کے آخری روز آسٹریلیا کے 506 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان ٹیم 7 وکٹوں پر 443 رنز بنائے، تین میچز کی سیریز اب تک 0-0 سے برابر ہے۔
Determined. Focused. Simply Sensational. These are some words we will use to describe today. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/IBZ9r3jbv2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 16, 2022
کپتان بابر اعظم نے شاندار 196 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نائب کپتان محمد رضوان 104 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق نے بھی 96 رنز بنائے۔
EVERYONE around the batter #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/aERBdcFvWH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 16, 2022
فواد عالم 9 رنز بنا سکے، فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ساجد خان کو 9 رنز پر نیتھن لائن نے آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لائن نے چار وکٹیں حاصل کیں، پیٹ کمنز دو اور کیمرون گرین ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
Surrounded by fielders, hits a SIX! #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/jqCWJrt3i2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 16, 2022
اس سے قبل پاکستان نے 192رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔
Lyon gets another. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/sf3ubA0C1k
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 16, 2022
کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں عبداللّٰہ شفیق اور بابر اعظم نے شراکت کا نیا ریکارڈ بھی بنایا۔
دونوں بیٹرز کے درمیان چوتھی اننگز کی شراکت 500 سے زائد گیندوں پر مشتمل رہی جو کسی بھی ٹیسٹ میں بالز کے اعتبار سے چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت ہے۔
#BabarAzam masterclass! #PAKvAUS pic.twitter.com/cA5N0JhYvb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 16, 2022
گزشتہ روز کھیل کے اختتام پر بابراعظم 102 اور عبداللّٰہ شفیق 71 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے جبکہ قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 1رن اور تجربہ کار اظہر علی 6 بنا کر آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔