اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

کراچی ٹیسٹ ڈرا ہونے پر رمیز راجہ نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ ڈرا ہونے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ویڈیو پیغام آگیا۔

کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، آسٹریلیا کے 506 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 7 وکٹوں پر 443 رنز بناسکی۔ تین میچز کی سیریز اب تک 0-0 سے برابر ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ٹیسٹ میچ بچانے کے لیے دو دن تک بیٹنگ کی، دباؤ پاکستان پر تھا لیکن کھلاڑیوں نے دباؤ کو حاوی نہ ہونے دیا۔

رمیز راجہ نے بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کپتان بابر اعظم نے کیریئر کی سب سے بہترین اننگز کھیلی، رضوان نے آخر میں شاندار سنچری اسکور کرکے میچ بچایا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں آپ کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے، آنکھ اوجھل نہیں کرسکتے، آسٹریلیا نے دباؤ رکھا اور آخری وقت تک ہار نہیں مانی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی نظریں اس میچ پر جم گئی تھیں جبکہ بابر اعظم نے پریشر میں اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی اور عبداللہ شفیق کی شکل میں ہمیں ایک اچھا اسٹار ملا وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ رضوان نے ٹیل اینڈر کے ساتھ بہت اچھی کرکٹ کھیلی، امید ہے آخری ٹیسٹ میں حوصلے کے ساتھ کم بیک کریں گے ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں