تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کراچی : کوچنگ سینٹر میں طالب علم کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

کراچی : گلشن اقبال کے کوچنگ سینٹر میں طالب علم کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ قاتل بورے میں کلاشنکوف لایا اور فائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال کے کوچنگ سینٹر میں طالب علم کے مبینہ قاتل کی واردات سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

فوٹیج میں مبینہ قاتل کو ساتھی کے ساتھ بوری لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے ، مبینہ قاتل بورے میں کلاشنکوف لایا اور فائرنگ کی، واردات صرف ڈھائی منٹ کے اندر مکمل کی گئی۔

خیال رہے احسان کے قتل میں ملوث مبینہ ملزمان اب تک گرفتار نہ ہوسکے، مبینہ ملزمان لقمان اور طلحہ نے پستول یا رائفل سے نہیں بلکہ کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا، مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں گلشن اقبال تھانے میں درج ہوچکا ہے۔

مقتول کے والد سبزی فروش ہیں جبکہ مبینہ ملزم لقمان اور ملزم طلحہ کے والد چائے کا ہوٹل چلاتے ہیں، واقعے کے بعد سے ہوٹل اور گھر دونوں پر تالے لگے ہیں۔

Comments

- Advertisement -