بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

رمضان سے قبل ذخیرہ اندوزی کی کوشش ناکام، چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزی کی کوشش ناکام بنا کر چینی کی ہزارووں بوریاں برآمد کرلی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ متعلقہ اداروں نے بھینس کالونی میں چھاپہ مارا اس دوران دو گوداموں میں چھپائی گئی چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد کی گئیں۔

آپریشن میں ڈی سی ملیر اور ایف بی آر کے نمائندے شریک تھے جبکہ برآمد شدہ چینی کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کو کئی ماہ قبل گوداموں میں ذخیرہ کیا گیا تھا، ذخیرہ اندوز رمضان میں مصنوعی قلت پیدا کرنا چاہتے تھے۔

چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے مہنگے داموں بیچنا تھا، چینی کی بوریوں پر ایف بی آر کی جعلی اسٹیکر لگے ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ذخیرہ اندوزی کرنے والے ٹیکس چوری میں بھی ملوث ہیں، کارروائی مکمل کرکے دونوں گوداموں کو سیل کردیا جائے گا۔

گودام سے برآمد چینی کو رمضان میں سرکاری ریٹ پر فروخت کیا جائے گا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں