جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی میں سردی : محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ آنیوالے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ شہر کا موسم تبدیل ہو رہا ہے، آئندہ آنیوالے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 16 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سےہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور دن میں ہوا 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں