اشتہار

کراچی میں ‘کولڈ ویو’ کا خدشہ ، درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری تک گرنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں ‘کولڈ ویو’ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں موسم مزید سرد ہونے کی پیش گوئی کردی اور کہا کراچی سمیت سندھ کے متعدد علاقے سرد ہواؤں کی زد میں آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے یخ بستہ ہوائیں چلیں گی، جس سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ،بارہ جنوری سے سترہ جنوری تک درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری کم ہونے کی توقع ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق سرد ہوائیں ملک کے بیشترحصوں کو لپیٹ میں لےسکتی ہیں جبکہ انیس جنوری کو ایک اور مغرب سے آنے والی سرد ہواؤں کا سلسلہ اثرانداز ہو سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرد ہواؤں کے سلسلے کے باعث درجہ حرارت چار سے چھ ڈگری تک گر سکتا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ؔآج سے بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کےمختلف شہروں میں آج سےجمعہ تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں کڑاکےکی سردی جاری ہے، قلات میں درجہ حرارت منفی دو ،،ژوب میں منفی تین ،،کوئٹہ میں چارڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں