اشتہار

کراچی میں تاجر برادری کی بھوک ہڑتال، سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تاجر برادری نے اعلان کیا ہے کہ بھوک ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی، سندھ حکومت ہفتےمیں 6دن کاروبارکی اجازت دے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے ظالمانہ لاک ڈاؤن پر تاجر ایکشن کمیٹی کا علامتی بھوک ہڑتال جاری ہے ، بھوک ہڑتالی کیمپ میں تاجروں کی بڑی تعداد موجود ہے ، اس موقع پر تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا کہ حکومت سےاپیل کرکرکےتھک گئےہیں، بھوک ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔

شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےدہرامعیااپنارکھاہے،وفاقی حکومت بھی تاجردشمنی کامظاہرہ کررہی ہے۔

- Advertisement -

تاجر رہنما جمیل پراچہ نے کہا کہ اب بھوک ہڑتال کےسواکوئی اورراستہ نظرنہیں آرہا تھا، کراچی میں 2دن کاروباربند رکھناحکومت کادہرامعیارہے، کراچی کی آبادی زیادہ ہے، 24 گھنٹے کاروبار ہونا چاہیے، 24گھنٹےکاروبار سےبازاروں میں رش نہیں ہوگا، سندھ حکومت ہفتےمیں 6دن کاروبارکی اجازت دے، حالات سےتنگ آکرتاجرخود کشی کررہےہیں۔

تاجر رہنما فیصان راوت ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کے لیے پہنچے اور کہا کہ تاجر برداری کو بھوک ہڑتالی کیمپ میں دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، تاجر براداری کے مسائلوں کے حل کے لیے حکومت کو بھر پور کردار ادا کرنا چاہیئے۔

فیضان راوت کا کہنا تھا کہ کارروباری اوقات میں اصافہ تاجر کا جائز مطالبہ ہے، اور حکومت کو یہ مطالبہ فوری مان لینا چاہیئے، کراچی میں کارروبار پورے ملک میں خوشحالی کی ضمانت ہیں۔

تاجر رہنما نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے تاجروں کے ساتھ زیادتی بند کرے، تاجر براداری کے جائز مطالبات اور ان کے حق کے لیے ہر ممکن عملی اقدامات کریں گے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں