اشتہار

کراچی کے تاجروں نے رات ساڑھے 8 بجے دکانیں بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی کے تاجروں نے رات ساڑھے 8 بجے دکانیں بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجروں کا رات ساڑھے 8 بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے پر درعمل آگیا۔

الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن رضوان عرفان نے کہا کہ دکانیں 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، سندھ حکومت نے شادی ہالز،ہوٹل ایسوسی ایشن سے مشاورت کی تھی اور تجاویز سے متعلق یقین دہانی کرائی تھی۔

- Advertisement -

صدر انجمن تاجران کراچی جاوید شمس کا کہنا تھا کہ کاروباری مراکز رات 8:30 بجے بند کرنا بجلی کی مسلسل فراہمی سے مشروط ہے۔

جاوید شمس نے بتایا کہ انجمن تاجران کراچی کی صوبائی وزرا سعید غنی ، مکیش کمار چاولہ اور کمشنر کراچی سے مذاکرات میں واضع طور پر لوڈشیڈنگ میں کمی کا وعدہ کیا گیا تھا۔

صدر ٹریڈرز ایسوسی ایشن الیاس میمن کا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ تاجروں کو ہرساں نہ کرے، سندھ حکومت اجلاس کے مطابق ایف آئی آر نہ کاٹی جائے اور معزز تاجر کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔

رضوان عرفان نے مزید کہا کہ ملکی استحکام اور معیشت کی بہتری کے لیے تاجر برادری ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی ہے، مارکیٹیں رات ساڑھے 8 شادی ہال اور ہوٹل 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں