کراچی کے علاقے واٹر پمپ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے واٹر پمپ کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل میں ٹکر سے بچہ جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے بچے کی شناخت 3 سال کے عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 32 سالہ بلال، 7 سال کا عمر خطاب اور 28 سال کی والدہ اسما شامل ہیں۔
زخمی اور جاں بحق بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔