جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی میں کل سے 6 تاریخ تک کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محرم الحرام میں جلوسوں کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لیے راستوں کی بندش کا پلان جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے محرم الحرام میں جلوسوں کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کردیا۔

کراچی میں 8 ، 9 اور 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سےبرآمدہوگا اور جلوس مقررہ راستوں سے ہو تاہواحسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پراختتام پذیر ہوگا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناپر ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہے گا۔

ٹریفک پلان کے تحت ناظم آباد سےآنیوالے لسبیلہ سے نشتر روڈجانب گارڈن سےاپنی منزل کی جانب جاسکتےہیں جبکہ لیاقت آباد سے آنیوالے تین ہٹی سے دائیں جانب لسبیلہ اور مارٹن روڈ کی جانب جاسکتے ہیں۔

حسن اسکوائرسے پی پی چورنگی جانیوالے جیل فلائی اوور کے نیچے سے کشمیر روڈ اور حسن اسکوائر سے پی پی چورنگی جانیوالے جیل فلائی اوور سے تین ہٹی اور نشتر روڈ جاسکتے ہیں۔

شاہراہ قائدین سے نمائش جانیوالے سوسائٹی لائٹ سگنل سے کشمیر روڈکی جانب اور جمشید روڈ سے ایم اےجناح جانیوالے گرومندر سے سولجر بازار سے اپنی منزل کی جانب جا سکتےہیں۔

گارڈن سے ایم اے جناح جانیوالے انکل سریا سے دائیں جانب گل پلازہ جاسکتے ہیں، گارڈن سےایم اے جناح جانیوالے کوسٹ گارڈ ہولی فیملی اسپتال سے اپنی منزل جاسکتے ہیں۔

سپرہائی وے سے آنے والے ہیوی ٹریفک ہو لیاقت آباد 10 نمبر سے ناظم آباد موڑ دیا جائے گا جبکہ ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں