بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

یوم علی، کراچی کا متبادل ٹریفک روٹ پلان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ٹریفک پولیس نے یوم علی کے حوالے سے متبادل ٹریفک روٹ پلان جاری کردیا جس کے مطابق جلوس کی گزر گاہ پر آنے والی تمام سڑکوں کو سیکیورٹی خدشات کے تحت بند رکھا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری روٹ پلان کے مطابق مرکزی جلوس 1 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوکر ایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ سے ہوتا ہوا بولٹن مارکیٹ، رام پترائے روڈ اور پھر 8 بجے کھارادر پہنچے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کسی بھی قسم کے ٹریفک کو گرومندر سے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ شہر سے آنے والے ٹریفک کو سولجر بازار، کوسٹ گارڈ، انکل سریا چوک سے جوبلی یا نشتر روڈ موڑ دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ جانے والے ٹریفک کو لسبیلہ اور گارڈن کی جانب موڑا جائے گا اس کے علاوہ لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ آنے والے ٹریفک کو مارٹن روڈ جمشید روڈ کی جانب بھیجا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق  لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو جیل چورنگی فلائی اوور تک جانے کی اجازت ہوگی جبکہ یہاں سے ٹریفک کو جمشید روڈ، کشمیر روڈ، شاہرہ فیصل، لکی اسٹار کی طرف موڑا جائے گا۔

اس کے علاوہ جیل روڈ سے ٹریفک کو فاطمہ جناح روڈ، ڈاکٹر ضیاءالدین روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ کی جانب بھی بھیجا جائے گا، نیشنل اسٹیڈیم سے ایم اے جناح روڈ جانے والی ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ جانے کی اجازت ہوگی۔

سپرہائی وے اور گلبرگ سے ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد کو لیاقت آباد 10 نمبر سے ناظم آباد چورنگی نمبر 2 کا راستہ اختیار کریں گے اس کے علاوہ  شاہراہ قائدین سے نمائش جانے والے تمام ٹریفک کو سوسائٹی آفس سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں