بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراچی، رانگ وے کے خلاف مہم، 120 ڈرائیور گرفتار، مقدمات درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ٹریفک پولیس کی رانگ وے کے خلاف مہم کے پہلے روز ہی 120 ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رانگ وے کے خلاف مہم کا آغاز ہوگیا، پہلے روز ہی 11 لاکھ 46 ہزار 650 روپے کے جرمانے کیے گئے جبکہ 120 ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس نے رانگ وے کے خلاف مہم میں مجموعی طور پر 4765 چالان کیے۔

پولیس حکام کے مطابق ماضی میں اس طرح کے گرفتار شدگان کو تھانے سے ہی شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا جاتا رہا ہے مگر اس مہم میں پولیس حکام کی جانب سے سخت احکامات ہیں کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تمام گرفتار شدگان کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید پڑھیں: کراچی والے ہوشیار ہوجائیں ! ون وے کی خلاف ورزی پر جیل کی ہوا کھانی پڑے گی

آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا ہے کہ شہری رانگ وے اور ون وے کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں، شہری اپنے پیاروں اور دوسروں کو حادثات سے بچائیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ شارٹ کٹ، جلد بازی اکثر جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں، ہائی اسپیڈ، اوور ٹیکنگ، رانگ وے پر گاڑی چلانے سے گریز کریں۔

کلیم امام کا کہنا تھا کہ احتیاط اور صبر محفوظ سفر کی ضمانت ہے، ڈی آئی جی ٹریفک سخت اقدامات اٹھا کر مہم کو موثر اور کامیاب بنائیں۔

آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی کہ شہریوں کو رانگ وے پر گاڑی چلانے کی ممانعت کا پابند بنایا جائے، رانگ وے پر گاڑی چلانے کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں