تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ٹریفک پولیس اہلکار نے مبینہ حملہ ناکام بنادیا، ملزم گرفتار

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اپنے اوپر ہونے والا مبینہ حملہ ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کوسٹ گارڈ چورنگی پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

اہلکاروں نے حملہ ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو ہتھیار، موبائل فون اور پرس برآمد کرلیا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سپاہی راحت علی نے بتایا کہ ’ون وے سے ملزم گزر رہا تھا قانون کی خلاف ورزی پر اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے پسٹل نکالا تو ہم نے اسے دبوچ لیا۔

دوسرے اہلکار واثق احمد نے کہا کہ ’ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جب ایک ملزم کے پاس عوام نے اسلحہ دیکھا تو اسے مارنا شروع کردیا۔‘

ایس او نے کہا کہ ملزم کو ایس ایچ او زمان ٹاؤن کے حوالے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کے قبضے سے دو پسٹل، میگزین، 11 راؤنڈ، موبائل فون اور پرس برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے صدر میں تیزاب گردی کے شکار نوجوان کو ٹریفک پولیس اہلکار اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر اسپتال لے گیا تھا اور اس کی جان بچالی تھی۔

Comments

- Advertisement -