اشتہار

کراچی: ٹرالر نے 2 افراد کچل ڈالے، رواں سال 40 خاندان اجڑ چکے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، رواں سال 40 افراد زندگی ہار چکے۔

کراچی میں سڑکوں پر دوڑتے ڈمپروں، ٹرالروں اور بسوں کے حادثات بڑھ چکے ہیں اور رواں سال میں اب تک 40 افراد حادثات کا شکار ہوکر موت کو گلے لگا چکے ہیں۔

ہفتے کو کراچی کے علاقے شیرشاہ پراچہ پل پر ٹرالر نے ایک اور موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجےمیں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

- Advertisement -

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک یعنی ڈھائی ماہ کے دوران کراچی میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ حادثات سڑکوں پر دندناتے ٹرالرز، ڈمپرز اور ٹینکرز کی وجہ سے پیش آئے جنہوں نے 23 خاندانوں کے چراغ گل کردیے۔

مسافر بسوں کی ٹکر سے 8 افراد جان سے جاچکے ہیں لیکن تمام تر صورتحال کے باوجود سندھ حکومت اور ٹریفک حکام کی جانب سے اس کے سدباب کیلیے تاحال کوئی موثر اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ماری پور روڈ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا تھا، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، 3 جاں بحق

جب کہ گزشتہ ماہ 17 فروری کو ایک ہی دن میں بے قابو ٹرالر اور ڈمپر نے خاتون اور بچے سمیت 6 افراد کو لقمہ اجل بنادیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں