پیر, جون 17, 2024
اشتہار

کراچی : تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والے لیاری گینگ وار کے 2 کارندے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہرقائد میں  مختلف تاجروں سے 5 کروڑ روپے سے زائد بھتہ وصول کرنے والے لیاری گینگ وار کے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے نیپئیر کے علاقے میں اہم کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے وصی اللہ لاکھو گروپ کے انتہائی مطلوب 2 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا کہ دونوں ملزمان کو بھتے کی رقم سمیت گرفتار کیا گیا، گزشتہ روزتاجر کی مدعیت میں بھتے کا مقدمہ درج ہوا تھا اور ملزمان بھتے کی وصولی کرنے آئے تھے۔

- Advertisement -

عارف عزیز کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں ابو بکر اور عبد الغفور چوہان شامل ہیں۔

ملزمان 2020 سےوصی اللہ لاکھو گروپ کے نام پر تاجروں سے بھتے کی وصولی کر رہےہیں، ملزمان اب تک تاجروں سے 5 کروڑ سے زائد بھتہ وصول کرچکے ہیں۔

ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ فاروق نامی ملزم گرفتار ملزمان کا ساتھی ہے، ملزمان کو ایڈریس و دیگر معلومات فراہم کرتا تھا، ملزمان بھتے کی کال اور ڈرانے کے لیے غیر ملکی سم کا استعمال کرتے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان دکانوں پر فائرنگ کرنے میں بھی ملوث رہےہیں تاہم بھتے کی وصولی کے بعد نوالین میں موجود دکاندار کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجی جاتی تھی۔

ملزم ابو بکر 2019 میں ہینڈگرینیڈ اوراسلحے کےمقدمہ میں گرفتار ہوکرجیل جا چکاہے اور ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں اور ساتھیوں کیخلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

عارف عزیز نے مزید بتایا کہ ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے ایس آئی یو کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں