بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

کراچی یو سی چیئرمین آفاق بیگ کی گرفتاری و رہائی، 8 گھنٹے حراست میں رہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے یو سی چیئرمین آفاق بیگ کو اچانک پولیس نے گرفتار کر لیا اور 8 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں یو سی 3 گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین آفاق بیگ کو گرفتار کر کے 8 گھنٹے تھانے میں بند رکھا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یو سی چیئرمین کو اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ کے حکم پر حراست میں لیا گیا تھا۔

گلبرک کے ایس ایس پی جہانداد خان نے بتایا کہ آفاق بیگ کو یوسف پلازہ تھانے میں 8 گھنٹے حراست میں رکھا گیا، چیئرمین یو سی نے اسسٹنٹ کمشنر سے بدتمیزی کی تھی، جس پر آفاق بیگ کو کار سرکار میں مداخلت پر حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یو سی چیئرمین آفاق بیگ گزشتہ روز شام 5 بجے سے یوسف پلازہ تھانے میں بند رہے، آفاق بیگ نے بتایا کہ روڈ کی غیر قانونی کٹنگ رکوانے پر انھیں گرفتار کیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ ان پر اسسٹنٹ کمشنر سے معافی مانگنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، لیکن عوامی خدمت کے کام کے لیے وہ کسی سے معافی نہیں مانگیں گے۔

واضح رہے کہ گرفتاری کی اطلاع ملنے کے بعد جماعت اسلامی کے کارکنان بھی یو سی چیئرمین کی رہائی کے لیے تھانے کے باہر پہنچ گئے تھے۔

اہم ترین

فیض اللہ خان
فیض اللہ خان
فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

مزید خبریں