منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

پولیس حراست میں ملزم کی موت کی تحقیقات میں ایس پی نیئر سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس کی حراست میں معیز نسیم نامی ملزم کی موت کی تحقیقات میں ایس پی نیئر الحق سے متعلق سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے تھانہ درخشاں میں زیر حراست ملزم معیز کی پولیس تشدد سے موت پر ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کے خلاف درج ایف آئی آر کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔

پولیس اہلکاروں، گرفتار ایس ایچ او علی رضا لغاری اور ہیڈ محرر مفصل احمد لغاری کے بیان قلم بند کر لیے گئے، تفتیشی ذرائع کے مطابق ایس پی نیئر 14 اور 15 کی درمیان شب زیر حراست ملزم معیز کو تفتیش کے بہانے تھانے سے باہر لے گیا، اور ڈیوٹی افسر کو ملزم باہر لے جانے کی روزنامچے میں انٹری سے منع کیا۔

- Advertisement -

تحقیقاتی حکام نے ایس پی نیئر سے رابطے کی کوشش کی لیکن اس کا موبائل فون بند آ رہا ہے، جاں بحق ملزم کو کہاں لے جایا گیا تھا پولیس نے اس کی کھوج لگانا شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے درخشاں تھانے میں 15 اپریل کو پولیس تشدد سے زیر حراست ملزم معیز کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔ کراچی پولیس چیف کی تحقیقات میں سابق ایس پی نیئر الحق کو قتل میں براہ راست ملوث قرار دیا گیا تھا، قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد سے ایس پی نیئر الحق مفرور تھے۔

بعد ازاں سابق ایس پی کلفٹن نیئر الحق نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے 14 روز کی حفاظتی ضمانت حاصل کی، اور سندھ پولیس کو بھی اس سے آگاہ کیا۔ مفرور ہونے کے بعد وہ پچھلے ماہ اچانک کلفٹن میں منظر عام پر آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں