تازہ ترین

کراچی: اہم کاروباری مرکز میں نامعلوم افراد دستی بم رکھ کر فرار

کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر میں نامعلوم افراد دستی بم رکھ کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے صدر پیراڈائز سگنل کے قریب نامعلوم افراد دستی بم رکھ کر فرار ہوگئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا، روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے دستی بم کو ٹریفک پولیس بیریئر کے ساتھ رسی سے باندھ کر رکھا گیا تھا، اطلاع ملتے ہی رینجرز، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود افراد کو دور کردیا گیا ہے جبکہ سڑکوں کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے دفتر کے باہر سے ملنے والے دستی بم کا ڈراپ سین

پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دستی بم ناکارہ بناکر تحویل میں لے لیا، اطلاعات ہیں کہ کوئی دستی بم پھینک کر گیا ہے، تحقیقات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع پٹھان کالونی میں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کے دفتر کے قریب سے دستی بم برآمد ہوا تھا۔

پولیس حکام نے بم برآمدگی کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہینڈ گرینڈ کو پلاسٹک کی تھیلی میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت علاقہ مکینوں کو مذکورہ مقام سے دور کیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں کو طلب کیا تھا۔

Comments