پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

جامعہ کراچی دھاکا: خودکش حملہ کرنے والی شاری بلوچ کے گھر سے اہم شواہد جمع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے جامعہ کراچی میں خودکش حملہ کرنے والی شاری بلوچ کی رہائش گاہوں سے بم کی تیاری اور دھماکہ خیز مواد کی ممکنہ موجودگی کے شواہد جمع کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی خودکش حملہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے حملہ آور کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا ، دوروں کے دوران خصوصی ٹیم کے ہمراہ فرانزک ماہرین بھی موجود تھیں۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کے تین رہائشی مقامات پر ٹیم پہنچی اور تینوں رہائش گاہوں سے ماہرین نے شواہد جمع کیے جبکہ بم کی تیاری کے حوالے سے اور دھماکہ خیز مواد کی ممکنہ موجودگی کے شواہد بھی اکھٹے کیے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حملے میں ممکنہ معاون خاتون کے فنگر پرنٹس لفٹ دینے والی گاڑی سے حاصل کرلیے گئے اور جیو فینسنگ سمیت ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیقات کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔

اس سے قبل دھماکے سے قبل خودکش حملہ آورخاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی ، ویڈیو شارع فیصل پرمقامی ہوٹل کی تھی، مبینہ طور پر خاتون آخری مرتبہ ہوٹل اپنے شوہر سے ملنے گئی تھی۔

ویڈیو میں خاتون کو دو بچوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے، خاتون نے اپنے کاندھے پر کالا بیگ بھی لٹکا رکھا تھا، تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں دھماکے کے دوران اسی بیگ کو استعمال کیاگیا، خاتون بچوں کو شوہر کے حوالے کرنے آئی تھی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ خاتون کے شوہر کی گرفتاری کے لیے اسی جگہ چھاپہ ماراگیا، ہوٹل ریکارڈکے مطابق شوہر اور افتخارنامی شخص کی انٹری تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں