تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کیا کراچی یونیورسٹی روڈ 2 سال تک بدترین ٹریفک جام کا شکار رہے گا؟

کراچی: رپورٹ افضل پرویز: بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی تعمیرات شہریوں کے لئے امتحان بن گیا، ناقص حکمت عملی کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریڈ لائن منصوبے کے آغاز سے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، جس سے شہریوں خصو صاً اساتذہ اور طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان کا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا ہے۔

ناقص حکمت عملی کے باعث 200فٹ کی شاہراہ منصوبےکےباعث5فٹ کی گلی میں تبدیل ہوچکی ہے، انتظامیہ کی جانب سےکوئی مناسب متبادل انتظام نہیں کیا گیا ہے۔

اس پروجیکٹ کو مکمل ہونے میں کم وبیش دو سال کا عرصہ درکار ہے، مصروف شاہراہ ہونے کے باعث گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے رہائشیوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے، مسلسل ٹریفک جام کے باعث شہریوں کا کہنا ہے کہ کیا ہم دوسال تک اس ٹریفک جام میں پھنسے رہیں گے۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی روڈ اور نیو ایم اے جناح روڈ پر شہر کے متعدد معروف اور بڑے تعلیمی ادارے جیسے کراچی یونیورسٹی، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، وفاقی گورنمنٹ اردو یونیورسٹی، داؤد یونیوسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور اسلامیہ آرٹس ، کامرس، سائنس اینڈ لاء کالج کے ساتھ ساتھ سفاری پارک وغیرہ واقع ہیں۔

ترقیاتی کام کے باعث یہاں آنے جانے والے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ ساتھ گلشن اقبال، گلستان جوہر ، گلزار ہجری اور ان کےاطراف کے علاقوں میں آباد شہری براہ راست متاثر ہورہے ہیں، جب کہ کئی دیگر تعلیمی اداروں، تفریحی مقامات ، اسپتالوں اور کراچی سینٹرل جیل تک آمد ورفت میں بھی عوام کو مشکل پیش آرہی ہے۔

Comments

- Advertisement -