جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

’سب جیل میں خود کو غیرمحفوظ سمجھتا ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

انسداد دہشت گردی عدالت میں عذیر بلوچ کے وکیل نے ملزم کو سب جیل سے سینٹرل جیل منتقل کرنے کی درخواست کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عذیر بلوچ کو میٹھا رام ہاسٹل سے سینٹرل جیل منتقلی کی درخواست کی۔

ملزم نے دوران سماعت کہا کہ ’سب جیل میٹھا رام میں خود کو غیرمحفوظ سمجھتا ہوں۔‘

عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیورٹر سے جواب طلب کرلیا اور ملزم کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ سے بھی معاونت طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ عذیر بلوچ کو جون 2020 میں سینٹرل جیل سے میٹھا رام ہاسٹل منتقل کیا گیا تھا۔

ملزم عذیر بلوچ کو ملٹری کورٹ سے 12 سال قید کی سزا ہوچکی ہے جبکہ محکمہ داخلہ نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ملزم کو سینٹرل جیل سے میٹھا رام ہاسٹل منتقل کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں