پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کورونا ویکسین کی قلت ، کراچی کے بیشتر کورونا ویکسینیشن مراکز پر اسٹاک ختم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک بھر کی طرح شہر قائد کے بیشتر کوروناویکسی نیشن مراکزپرویکسین کااسٹاک ختم ہوگیا ، ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ دو سے تین دن میں اسٹاک موصول ہوجاِئے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعد سندھ میں بھی کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ، کراچی کے بیشتر کورونا ویکسی نیشن مراکزپرویکسین کااسٹاک ختم ہوگیا ، سائینوویک،ایسٹرازنیکااورکینسائنو دستیاب نہیں، مختلف مراکز پر آج دستاب ویکیسن ٹوکن کےذریعے دو سو سے تین سو افراد دوسری ڈوز فراہم کی گئی ہے۔ے

ڈاکٹرفرحت عباس ایم ایس سروسز اسپتال نے کہا کہ دستیاب اسٹاک کے تحت آج بھی خالق دینا ہال میں ویکیسن فراہم کی ہے ، آیندہ دو سے تین دن میں اسٹاک موصول ہوجاِئے گا، دو سے تین دن کی تاخیر سے ویکیسن کی افادیت ختم نہیں ہوگی ، شہری پریشان نہ یوں خالق دینا ہال سمیت تمام سینٹر فعال ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد کے سرکاری اسپتال پمز میں بھی کوروناویکسین ختم ہوگئی ، جس کے بعد ویکسی نیشن کیلئےپمزاسپتال آئےشہری واپس جانےپرمجبور ہوگئے۔

پمزاسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کوروناویکسین کاتمام اسٹاک ختم ہوچکاہے، ضلعی محکمہ صحت کوویکسین ختم ہونےسےمتعلق آگاہ کردیا ہے ، محکمہ صحت سے کل تک ویکسین ملنےکاامکان ہے، جس کے بعد پیر سے ویکسی نیشن کےعمل کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

خیال رہے وزارت صحت نے ملک میں کورونا ویکسین کی کمی کے معاملے کہا تھا کہ کراچی، لاہورمیں قلت کی ذمہ داری وفاق پر نہیں ہے، یہ مقامی بدانتظامی کا معاملہ ہے، ناقص پلاننگ، باہمی رابطوں میں فقدان ویکسین قلت کی وجوہات ہیں، اہم سینٹرز پر کم، غیر اہم پر زیادہ ویکسین ترسیل سے مسائل جنم لیتے ہیں۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں