کراچی: ٹیپو سلطان روڈ کے قریب بے قابو ٹرک نے اسکول وین کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں آٹھ بچے زخمی جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ کے قریب مرغیاں سپلائی کرنے والا ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر اسکول وین سے جا ٹکرایا اور اسکول وین سمیت دو گاڑیوں پر الٹ گیا، حادثہ میں وین میں موجود آٹھ طالب علم زخمی ہوگئے۔
جنھیں قریبی واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا، حادثے کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔ پولیس نے گاڑیوں کو تحویل میں لیکر فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔