کراچی : جیب کاٹنے والے بچوں کے تین رکنی گروہ بزرگ شہری کو بھی نابخشا اور سیکنڈزمیں شہری کی جیب سے موبائل فون نکال لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں جیب کاٹنے والے بچوں کا تین رکنی گروہ پبلک مقامات پر ہاتھ کی صفائی دکھانے لگا۔
3 رکنی گروہ نے بزرگ شہری کوبھی نابخشا اور دکان پر موجود بزرگ شہری کو ایسے لوٹا کہ انہیں پتہ بھی نا چلا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائے نیوز نے حاصل کرلی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان میں خریداری کے بہانے تینوں جیب کترے پہنچے اور منصوبہ بندی کےتحت بزرگ شہری کےقریب کھڑے ہوگئے ، جس کے بعد سب سےکم عمرملزم نے اپنے ہاتھ کی صفائی دکھائی اور سیکنڈزمیں شہری کی جیب سےموبائل فون نکالا۔
واردات اتنی مہارت سے ہوئی بزرگ شہری کوپتہ بھی نہ چلا ، ویڈیو میں تینوں ملزمان کی شکلیں واضح دیکھی جاسکتی ہیں۔