اشتہار

لیاری گینگ وار ’عذیر گروپ‘ کا مطلوب ملزم ساتھی سمیت گرفتار، دوران تفتیش اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نبی بخش پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار عذیر بلوچ گروپ کے مطلوب ملزم عرفان عرف کاکل کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی نبی بخش پولیس نے لیاری گینگ وار عذیر بلوچ گروپ کے کارندے عرفان کاکل اور شاہد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم عرفان دہشت گردی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث نکلا۔

ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے بتایا کہ عرفان کاکل عزیربلوچ گروپ کے کمانڈر فدا بھائی جان کیلئے کام کرتاہے، فدا عرف فدا بھائی جان دبئی میں عرصہ دراز سے روپوش ہے، ملزم عرفان 2014 میں پولیس، رینجرز آپریشن کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا جبکہ اس کے کئی ساتھی ایرانی ایجنسیوں کیلئے کام کرتے ہیں۔

- Advertisement -

امجد حیات نے بتایا کہ ملزم عرفان کاکل نے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات بھی کیے، ملزم نے مچھلی مارکیٹ کی مختلف دکانوں سے بھتہ وصول کرنے کا اعتراف کیا، ملزن نے کہا کہ ہم نے مچھلی مارکیٹ میں ٹارچر سیل بنا رکھا تھا۔

گرفتار ملزم عرفان کاکل نے اعترافی بیان میں کہا کہ مہاجربلوچ لڑائی کے دوران اردو اسپینگ لڑکوں کو اٹھاتے تھے، شیر شاہ میراں ناکہ سے لسانی بنیاد پر لڑکوں کو اغوا کرتے تھے، اغوا کے بعد سہارا پمپ، جے سیون اورمچھلی مارکیٹ ٹارچر سیل لے جاتے تھے۔

ملزم نے انکشاف کہا کہ ٹارچر سیل میں اغوا شدہ لڑکوں پربدترین تشدد کرتے تھے، فیصل پٹھان اور عزیر کے کہنے پر ان کو مار دیا جاتا تھا، قتل کے بعد لاشوں کو مختلف مقامات پر پھینک دیا جاتا تھا، عزیربلوچ کے کہنے پر جہان آباد میں ارشد پپو کے گھر پر آگ لگائی۔

ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے کہا کہ پاکستان واپس آنے کے بعد ملزم کا اب بھی فدا سے رابطہ ہے، ملزم عرفان کراچی آتاہے تو فداکے احکامات پر کارروائیاں کرتا ہے، ملزم نے فدا کے احکامات پر حال ہی میں 2 افراد کو قتل کیا تھا۔

ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے مزید بتایا کہ ملزم دبئی سے فدا، فیصل پٹھان کے احکامات پر دوبارہ گروہ منظم کررہا تھا، ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں