تازہ ترین

پہلے روزے میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیش گوئی سامنے آگئی

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج پہلے روزے میں گرمی کی شدت کچھ زیادہ محسوس کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ آج دن بھرمطلع صاف، خشک رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج پہلے روزے میں گرمی کی شدت کچھ زیادہ محسوس کی جائے گی، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے جبکہ شمال مغربی سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

شہر کا فضائی معیار بھی خراب ہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 13ویں نمبرپر موجود ہے ، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کاائیرکوالٹی 124پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب بارش اوربرف باری کا ایک اوراسپیل آج بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث صوبے کے بائیس اضلاع میں بارش زیارت، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اورقلعہ سیف اللہ میں برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بالائی سندھ، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش اورپہاڑوں پربرف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

ہ

Comments

- Advertisement -