پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 16 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطور رہے گا، تاہم ہزارہ راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزاؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں 9 اگست سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، ٹھٹھہ، سکھر اور لاڑکانہ میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے اضلاع ژوب، قلات، نصیرآباد اور مکران میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تیز بارشوں کی وجہ سے شہر میں نچلے درجے کے سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، لہذا متعلقہ ادارے بارش سے نمٹنے کے انتظامات کو ممکن بنائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں