کراچی : شہر قائد میں موسم سرما کے اختتام کے ساتھ ہی موسم گرم ہونا شروع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم بدلنا شروع ہوگیا اور موسم سرما کے اختتام کے ساتھ ہی موسم گرم ہونا شروع ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا درجہ حرارت اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا، ملک کے پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک اور شمالی اضلاع شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔
بہاولپور،ملتان،ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھندپڑنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے جبکہ بعداز دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔