بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی کے موسم میں بڑی تبدیلی، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے موسم میں بڑی تبدیلی سامنے آنا شروع ہوچکی ہے، دن کے اوقات میں موسم گرم جبکہ رات میں سردی کی شدت محسوس کی جارہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح ورات میں ہلکی دھند چھائی رہنے کا امکان ہے جبکہ رات کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، شمال مشرق سمت سے ہوا 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی اگر بات کی جائے تو شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 158 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پچھلے 4 ماہ کے دوران 40 فی صد کم بارشیں ہونے کے پیش نظر خشک سالی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی 52 فی صد کمی کے ساتھ صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا ہے۔

کراچی میں ریڈ لائن پر کام کب مکمل ہوگا؟ سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتادیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشیں کم ہونے پر سب سے زیادہ شعبہ زراعت کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں ریکارڈ نہیں کی گئیں، جس کے نتیجے میں یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری کے درمیان معمول سے 40 فی صد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

صوبہ سندھ میں 52، بلوچستان میں 45 اور پنجاب میں 42 فی صد معمول سے کم بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم بارشوں کے باعث موسم گرما جلد آنے کا امکان ہے۔

سندھ میں بھی شہر قائد، ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد سمیت 10 شہروں میں ہلکی خشک سالی کے آثار ہیں۔ ماہرین کے مطابق ’ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے فوری نمٹنا ضروری ہے تاکہ خشک سالی جیسے مسائل کو روکا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں