کراچی: شہر قائد سمیت لاہور اور اسلام آباد میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقے ٹاور،آئی آئی چندریگرروڈ، ڈالمیا، کورنگی، نمائش چورنگی، لیاقت آباد، صدر، ناظم آباد میں بھی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔
لاہور میں ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، فیصل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، کلمہ چوک، جیل روڈ، فردوس مارکیٹ میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں بھی بلیوایریا، سیکٹر ایف، سکس، ایف سیون، بری امام، سیکٹرجی سیون، آبپارہ مارکیٹ، زیرو پوائنٹ، پشاور موڑ میں بھی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا دورانیہ اور اہمیت
پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا دورانیہ عام طور پر جولائی سے ستمبر تک ہوتا ہے۔ یہ بارشیں ملک کے مختلف حصوں میں مختلف شدت اور مدت کے ساتھ برستی ہیں۔ مون سون کی آمد سے ملک کے کئی علاقوں میں خشک سالی کے بعد زندگی میں ایک نئی بہار آ جاتی ہے۔ یہ بارشیں نہ صرف زرعی پیداوار کے لیے بلکہ پانی کے ذخائر کو بھرپور کرنے اور موسم کو خوشگوار بنانے کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔
مزار قائد کی خاص بات کیا ہے؟
تاہم، بعض اوقات یہ بارشیں اتنی شدید ہو جاتی ہیں کہ سیلاب کی صورت اختیار کر لیتی ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی پھیل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، غیر متوقع اور بے وقت بارشیں بھی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔