شہر قائد میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈتک رہنے کاامکان ہے جبکہ دن میں ہوا 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔
دوسری جانب بارش کے بعد بھی کراچی میں فضائی آلودگی برقرار ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ہوا میں آلودگی کے زرات کی شرح 167 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
سعودی عرب: محکمہ موسمیات نے سردی بڑھنے کی نوید سنادی
ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی آج نویں نمبر پر ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔