جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟‎

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج موسم گرم اور مرطوب رہیگا، موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر میں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ شہر کا درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کاامکان ہے۔

دوسری جانب شور کوٹ شہر اور گردونواح میں بارش کاسلسلہ جاری ہے، چاغی میں پاک ایران سرحد تفتان بارڈر کے علاقے میں طوفانی بارشیں اور ژالہ باری کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

- Advertisement -

سرحدی حکام کے مطابق ایران کے سرحدی شہر زاہدان اور دیگرز سرحدی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، طوفانی بارشوں سے ایران کے سرحدی شہر زاہدان میں متعدد مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی ملک بھر کے لیے موسم کی پیشگوئی جاری

زاہدان اور دیگرز سرحدی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی ریلے پاکستانی حدود میں داخل ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں