اشتہار

کراچی میں ہلکی بوندا باندی کا امکان، آج موسم ابر آلود رہے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موسم آج ابرآلود رہے گا، جبکہ تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا مکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور شام کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کاامکان ہے، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

- Advertisement -

مغربی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کے علاوہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

خیبرپختونخواکے میدانی علاقوں میں موسم گرم اورانتہائی مرطوب رہیگا، تاہم کرم، وزیرستان اور پاراچنار میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے، پنجاب کے مشرقی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور گجرات میں آندھی،گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورانتہائی مر طوب رہیگا، میرپورخاص اورسکھر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں