بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

کراچی: شادی ودیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے ضلع وسطی میں شادی ودیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شادی بیاہ اور دیگر خوشی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، ضلع وسطی میں تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی عائد کردی گئی۔

  ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے ضلع وسطی کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو خط لکھا ہے جس کے مطابق شادیوں اور دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ ہونا تشویشناک ہے۔

ذیشان شفیق صدیقی نے خط میں لکھا کہ گولیوں کی زد میں آکر معصوم لوگوں کو نقصان پہنچتا ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے نئی پالیسی بنائی جارہی ہے، اب صرف ہوائی فائرنگ کرنے والا ہی نہیں بلکہ شادی ہالوں کے مالکان اور تقریب کے منتظمین کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے عناصر چاہے کتنا ہی بااثر ہو اس کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی، شادی ہال کے باہر ہوائی فائرنگ پر ہال مالکان اور تقریب کے منتظمین مشترکہ ذمہ دار ہوں گے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تقریبات کے د وران ہوائی فائرنگ کو روکا جاسکے شادی ہال مالکان اور تقریب کے منتظمین کے ساتھ رابطہ رکھا جائے اور ان کو پالیسی سے متعلق بتایا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ کیخلاف فوری کارروائی نا کرنے والے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی لہذا دی گئی ہدایت پر سختی سے عمل کیا جائے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں