تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’کراچی لاک ڈاؤن کی خبریں سماج دشمن عناصر پھیلا رہے ہیں‘

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے شہر قائد کولاک ڈاؤن کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے اس قسم کی افواہیں سماج دشمن عناصر پھیلا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم کالر نے میئر کراچی وسیم اختر کی آواز نکال کر شہر کو لاک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہوگیا تھا۔

میئر کراچی کے ترجمان نے جعلی فون کال کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر کی آواز بنا کر کراچی لاک ڈاؤن کرنے کی گفتگو میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ میئر نے ایسی کوئی گفتگو کی اور نہ ہی احکامات جاری کیے۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا ہے کہ فون کال جیسی گھناؤنی حرکت سماج دشمن عناصر کی ہے لہذا شہری ہوشیار  رہیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

مزید پڑھیں: کرونا نے پاکستان میں پنجے گاڑ لیے، تعداد 53 ہوگئی

قبل ازیں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے لاک ڈاؤن کی تردید کرتے ہوئے ایف آئی اے سے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی شہر کو لاک ڈاؤن کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بروقت اقدامات کیے اور کاوشیں کررہے ہیں، فی الحال صورت حال قابو میں ہیں، کسی بھی فیصلے سے متعلق عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 53 تک پہنچ گئی جن میں سے 34 کیس سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ حکومت نے وائرس کی روک تھام کے لیے صوبے بھر میں عوامی اجتماعات پر تین ہفتے تک مکمل پابندی عائد کی جبکہ مدارس سمیت تمام تعلیمی اداروں کو بھی بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -