تازہ ترین

دو دریا پر رہائشی عمارت میں جھگڑے کا ذمے دار کون؟ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

کراچی: شہر قائد کے علاقے دو دریا کے قریب رہائشی عمارت میں دو فریق میں جھگڑے میں نامزد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے دو دریا کے رہائشی عمارت میں 2 فریقین میں جھگڑا 5 مئی کو پیش آیا تھا لیکن پولیس نے 18 مئی کو مقدمہ درج کیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج کے مطابق لفٹ میں 2 خواتین اور ان کا ملازم موجود تھا، اسی لفٹ میں ایم پی اے اسلم ابڑو کا بیٹا داخل ہوا عمران ابڑو کے بعد اس کے ملازمین و ساتھی بھی اندر آنے لگے تو خواتین نے روکا خواتین کے روکنے پر تلخ کلامی ہوئی اور ہاتھا پائی شروع ہوگئی تو کچھ ہی دیر میں اپارٹمنٹ کے گارڈز بھی وہاں پہنچ گئے اور معاملہ رفع دفع کرایا۔

جھگڑے کے بعد خاتون کا شوہر اسلحہ لے کر سڑک پر نکل آیا تھا، جس پر ایم پی اے کے ملازم نے عدنان رانا نامی شخص کے خلاف مقدمہ کردیا، مقدمے میں نامزد عدنان رانا کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو ریمانڈ پر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی دیگر سی سی ٹی وی فوٹیج  بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین پر تشدد کرنے والا ہی ان کے خلاف مدعی بن گیا، فوٹیج میں تشدد کرنے والا عمران ابڑو کا باورچی اللہ جیوایو ہے، اللہ جیوایو نے ہی خواتین اور ان کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

Comments

- Advertisement -