تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

گاڑی پارکنگ کی اجازت نہ دینے کا انجام، خاتون جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گھر کے باہر گاڑی پارک کرنے سے منع کرنے والی خاتون ملزمان کے تشدد سے جاں بحق ہوگئیں ہیں۔

شہر قائد میں آئے روز ایسے واقعات رونما ہونے لگے ہیں جو ہماری عدم برداشت، تنگ نظری اور اخلاقی گراوٹ کے باعث وارد ہورہے ہیں، کورنگی میں ننھی ماہم کا اغوا اور زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل مہذب معاشرے کے لئے کالک ہے۔

گذشتہ شب کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل  عرفات ٹاؤن میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا، جس نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، واقعہ کچھ یوں ہے کہ بانو نامی خاتون نے فرحان نامی شخص کو گھر سے سامنے گاڑی پارک کرنے سے منع کیا، جس پر گاڑی کے مالک نے اپنے ساتھیوں سمیت خاتون کو زودوکوب کیا اسی دوران فرحان نے خاتون کو دھکا دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق دھکا لگنے سے خاتون موقع پر ہی بے ہوش ہوگئیں، واقعے کے بعد فرحان اپنے دوستوں کے ساتھ جائے حادثے سے فرار ہوگیا، اہل محلہ نے بانو خاتون کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا تو ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ خاتون انتقال کرچکی ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ ملزم فرحان کی گرفتاری کے لئے رات بھر مختلف مقامات پر چھاپے مارے تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرحان نامعلو مقام پر فرار ہوچکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کےخلاف قتل کامقدمہ درج کیاجائےگا، قتل کی سیکشن پوسٹ مارٹم رپورٹ کےبعد پتہ چل سکےگی، پوسٹمارٹم کےبعد وجہ موت بھی سامنےآجائےگی۔

دوسری جانب مبینہ تشددسےجاں بحق خاتون کاتاحال پوسٹمارٹم مکمل ناہوسکا ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے،ویڈیو میں جھگڑا کرنے والےشخص کو شور کرتےدیکھاجاسکتا ہے، جھگڑا کرنے والےشخص کہ رہا ہے کہ مرتی ہےتومر جائے۔

Comments

- Advertisement -