بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

کیرتھر تلنگا ڈیم کے قریب کراچی کے نوجوانوں سے ناکہ لگا کر لوٹ مار

اشتہار

حیرت انگیز

کیرتھر تلنگا ڈیم کے قریب ڈاکوؤں نے کراچی کے بائیکر نوجوانوں کو ناکہ لگا کر لوٹ لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے حمزہ ہاشم نامی نوجوان سمیت متعدد افراد کو لوٹا۔ ناکہ لگا کر لوٹ مار کا واقعہ کیرتھر رینج کے قریب پیش آیا۔

کراچی کے بائیکر حمزہ ہاشم کے خفیہ کیمرے نے سارا منظر ریکارڈ کرلیا۔ کیمرے میں ملزمان کو بڑے ہتھیاروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزمان نے حمزہ ہاشم سے موبائل فون اور رقم چھینی جبکہ عقب میں آنے والے تمام افراد کو بھی باری باری لوٹا جاتا رہا۔

متاثرہ نوجوان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں