ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

کراچی میں شادی ہال کے باہر قتل ہونے والے حماد کا قاتل گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیاقت آباد میں شادی ہال کے باہر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے قاتل ذیشان قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں شادی ہال کے باہر فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس نے مقتول حماد کے قاتل ذیشان قریشی کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او لیاقت حیات اور تفتیشی افسر نے کیس پر دن رات کام کیا ، ملزم کو ڈیجیٹل طریقہ کار کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -


ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل 9 ایم ایم اور گاڑی برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزم گاڑی کا نمبر بدل کر ایک ہفتہ اندرون سندھ چھپتا رہا۔

معروف عثمان کا کہنا تھا کہ قاتل زیشان قریشی مسلسل فون اور سم بھی تبدیل کرتا رہا لیکن لیاقت آباد پولیس کی جانب سے ملزم کی مسلسل ٹریکنگ جاری تھی۔

ایس ایس پی سینٹرل نے مزید کہا کہ کراچی میں اپنی ضمانت کروانے کے لیے پہنچا اور پولیس نے دھرلیا، ملزم کو عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے نوجوان حماد 28 جولائی کو مریم ہال کے باہر گولیوں کا نشانہ بنا تھا ، جھگڑے کے دوران زیشان قریشی نے مقتول کو دو گولیاں ماری۔

مقتول کے بہن اور بھائی کی شادی کا پروگرام چل رہا تھا اور قاتل بھی ایک شادی کی تقریب میں آیا ہوا تھا ، سینے میں گولیاں لگنے سے 22 سالہ نوجوان موقع پر دم توڑ گیا تھا جبکہ قاتل زیشان قریشی قتل کے بعد اپنی سیاہ ریوو میں فرار ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں