تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

زمان ٹاؤن میں کمسن بچی کے قتل کے بعد پولیس حرکت میں آگئی

کراچی: شہر قائد کے علاقے زمان ٹاؤن میں 6 سالہ بچی ماہم کے قتل کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی لانڈھی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز علاقے میں شادی تھی وہاں کی بھی ویڈیو لی جارہی ہیں، ہر گلی ہر موڑ سے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ کرائم سینٹ یونٹ کو اطراف کے علاقوں کے لیے بھی طلب کرلیا ہے، متاثرہ علاقے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: زمیں پھٹی نا ہی آسماں گرا، قتل ہونے والی ننھی ماہم سے زیادتی کی تصدیق، گردن کی ہڈی بھی توڑ ڈالی

واضح رہے کہ زمان ٹاؤن سے 6 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی، لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر ثمیہ نے بچی ماہم سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچی سے پہلے زیادتی کی گئی اس کےبعد قتل کیا گیا۔

ایم ایل او نے ابتدائی رپورٹ اور ویڈیو بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ماہم کوناک اور منہ بند کرکے قتل کیا گیا اور قتل کےدوران ہی زور لگانے سےگردن کی ہڈی ٹوٹی۔

لیڈی ایم ایل او کا کہنا تھا کہ زیادتی کے دوران اسے بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، ڈی این اے سمیت دیگر تمام نمونےحاصل کرلیے ہیں، رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگا کہ کتنے افراد نے زیادتی کی، ہم نے اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔.

Comments

- Advertisement -